Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست میں مائنس ون نہیں ہوتا،پرویز رشید

اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نا اہلی کی تلوار لٹکی رہی تو شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے ۔نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی سینیئر پارٹی لیڈر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف بخار کیوں ہے۔ سب جانتے ہیں عمران خان انتخابات سے ہمیشہ گھبرائے ہیں۔ عمران خان سیاست میں اکیلے کھیلنا چاہتے ہیں مگر سیاست میں ایسے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد میں وکلاءسے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ کوئی اور ملاقات شیڈول نہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف کی سیاست کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ سیاسی میدان میں مائنس ون نہیں ہوتا۔

شیئر: