Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ:پیرس سینٹ جرمین ناک آوٹ راونڈ میں

 
پیرس:لیون کرزاوا کی ہیٹ ٹرک اور انگلش کلب سیلٹک کی بائرن میونخ کے ہاتھوں شکست نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کو چیمپیئنز لیگ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچا دیا۔ پی ایس جی کو نیمار اور ویراٹی نے پہلے ہاف میں گول کرکے بیلجیئن کلب اینڈرلیچٹ کے خلاف0-2کی برتری دلا دی تھی ۔ دوسرے ہاف کے دوران کرزاوا نے 53ویںمنٹ میں پہلا گول کیا اور پھر72ویںاور78ویں منٹ میں مزید دو گول کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹیم کو0-5سے بڑی فتح بھی دلائی۔ اس ہیٹ ٹرک میں انہیں نیمار، کیوانی اور ڈینی ایلوس کی مدد بھی حاصل رہی ۔ اس فتح اور گروپ بی کے ایک اور میچ میں انگلش کلب سیلٹک کے جرمن کلب بائرن میونخ سے ہار جانے کی وجہ سے پیرس سینٹ جرمین کو لیگ کی آخری 16ٹیموں میں شمولیت کا موقع مل گیا۔ بائرن میو نخ نے سیلٹک کے خلاف 1-2سے کامیابی سمیٹی۔اس شکست کے نتیجے میں سیلٹک کی ٹیم لیگ ناک آوٹ مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی باہر ہو گئی۔ جرمن کلب کے لئے کنگسلے کامن اور جیوی مارٹینیز نے گول اسکور کئے۔ سیلٹک کا واحد گول یلم میکگریگر نے کیا ۔ ان کے گول کی وجہ سے میچ برابر ہوا تاہم صرف5منٹ بعد جیوی نے بائرن میونخ کو پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس ناکامی سے سیلٹک کلب اس لیگ سے آوٹ ہوگیا تاہم یوروپا لیگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

شیئر: