Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو یارک حملے کے ملزم پر دہشتگردی کی فردِ جرم

    نیو یارک۔۔۔نیو یارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پر مین ہیٹن میں 8 افراد کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں دہشتگردی کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔29 سالہ سائپوف پر شدت پسند تنظیمداعش کو مادی امداد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔استغاثہ نے کہا کہ سائپوف نے ان سے آزادانہ طور پر گفتگو کی ہے اور دورانِ حراست خود شہادتی کے عمل سے دست برداری اختیار کی ہے۔ ادھر نیو یارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر جان ملر نے بتایا کہ مین ہیٹن میں کی جانے والی واردات کے جائے وقوعہ سے عربی زبان میں لکھے ہوئے پیغامات ملے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ داعش کی جانب سے کیا گیاہے۔سیف اللہ سائپوف کا تعلق ازبکستان سے ہے۔  پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج اور زیرِ حراست ہے۔

 

شیئر: