سعودی عرب کے دیگر شہروں کے بعد، ’سِٹی ہب‘ ایونٹ اب تبوک پہنچا ہے جہاں اس کا باقاعدہ آغاز جمعے کو ہوا۔
’جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی‘ کی طرف سے منظم کردہ اس نوعیت کے ملک گیر ایونٹس کی یہ آخری کڑی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے سات شہروں میں ’سٹی ہب‘ تفریحی تقریبات کا آغازNode ID: 884768
دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے پچھلے ایڈیشن، تبوک پہنچنے سے قبل بہترین کامیابی حاصل کر چکے ہیں جنھیں دیکھنے کے لیے آنے والوں کو متنوع تجربے اور جدت پسند خاندان دوست دلچسپیوں نے اپنا گرویدہ بنا لیا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تبوک سینٹرل پارک کے قریب واقع اس ’سِٹی ہب‘ میں کئی طرح کے تفریحی زون بنائے گئے ہیں۔
نمایاں چیزوں میں ای سپورٹس زون بھی شامل ہے جس کی خاص بات مقابلے کے ٹورنامنٹ ہیں جن کے مشہور اعزازت میں (ای اے ایف سی 24 ) اور ٹیکن ایٹ شامل ہیں۔
جیتنے والوں کے لیے قیمتی انعامات ہوں گے جس کی وجہ سے کھیلوں کے شوقین افراد کی دلچسپی آسمان کو چھو رہی ہے۔

وہ لوگ جنھیں سنسنی خیز چیزیں اچھی لگتی ہیں ان کے لیے ’خوف‘ کا زون بنایا گیا ہے جو ایک ایسے تجربے کو جنم دیتا ہے جس میں انسان ڈوب جاتا ہے کیونکہ اس کے مناظر دہشت ناک ہوتے ہیں جسے سسپنس اور مہم جوئی کے شائق بہت پسند کرتے ہیں۔
تبوک کے اس ایونٹ میں سرکس کے لیے ایک علیحدہ زون بنایا گیا ہے جہاں جسمانی کرتب کے کمال اور فنکارانہ پرفارمنسز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ انہی میں رقصیدہ آبشاریں، جھولتے ہوئے کرتب دکھانا، اور دائرے میں موٹرسائیکل چلانے کا شو بھی ہے جس سے تماشائیوں کے جسم میں بجلی سی دوڑ جاتی ہے۔
’سٹی ہب‘ مملکت بھر میں چلتی پھرتی تفریح کا ایک کامیاب ماڈل بن چکا ہے جس کے ہر ایڈیشن کو اس شہر کی خصوصیات کے مطابق ڈھال لیا جاتا ہے جہاں یہ ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہوتا ہے۔

یہ موبائل تفریح، وژن 2030 کے اہداف کے مطابق زندگی کی کوالٹی بہتر کرنے اور مملکت کو تفریح کی ایک نمایاں منزل میں تبدیل کرنے کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
تبوک پہنچے سے قبل یہ ’سٹی ہب‘ جازان، الخبر، البریدہ، حائل اور طائف میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے جہاں لوگوں کو مقامی ٹیلنٹ کو ایک جگہ اکٹھا کر کے لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا ہے۔
اس پروجیکٹ نے ہزاروں کی تعداد میں براہِ راست یا بالواسطہ ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں اور ابھرتے ہوئے علاقوں میں سرمایہ کاری کو تعاون فراہم کیا ہے جس سے مملکت میں تفریحات کے لینڈ سکیپ پر ایک بیش قیمت اضافہ ہوا ہے۔