کنگ عبدالعزیز لائبریری کے زیر اہتمام بیجنگ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے طلبا کے لیے ثقافتی و تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق نمائش کے موقع پر لائبریری کی انتظامیہ نے شعبہ عربی میں تعلیم حاصل کرنے والے انڈرگریجویٹ اور ماسٹر ڈگری کے طلبا کے لیے عرب تہذیب و ثقافت سے متعلق اشیا کی نمائش کی جن کے ذریعے طلبا کو عرب ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر لائبریری انتظامیہ کی جانب سے نمائش میں شریک طلبا کو رکھی جانے والی اشیا کے بارے میں تفصیلی طور پر معلومات بھی فراہم کی گئی۔
عرب تہذیب وثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرامز و روایتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔