Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باقیماندہ اسلامی ورثہ کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، او آئی سی

جدہ۔۔۔اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک باقیماندہ اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کریں۔ لاپروائی کا سلسلہ بند کریں۔ بیرونی دنیا منتقل ہوجانے والے اسلامی نوادر اور آثار قدیمہ کی بازیابی اور حفاظت کا اہتمام کریں۔ اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے  یہ باتیں استنبول میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مسلم جدوجہد کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ کانفرنس کا اہتمام تاریخ ، فنون اور اسلامی ثقافت پر ریسرچ کرنے والے مرکز ایرسیکا نے اسلامی تعاون تنظیم کے ماتحت ایسسکو  کے اشتراک سے کیا تھا۔ 2روزہ کانفرنس سے خطاب میں العثیمین نے کہا کہ مسلم ممالک اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے ثقافتی اسکیمیں اور پالیسیاں ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ اسلامی اور عالمی ثقافتی ورثے اور تشخص کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ثقافتی ورثے کی حفاظت سے اسلامی تصویر کی اصلاح میں مدد ملے گی۔ اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو روک لگے گی۔ ہمیں اسلامی ورثے کے تحفظ کے ذریعے اسلامی اقدار کے پرچار کا موقع ملے گا۔ 
 
 

شیئر: