Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریئل میڈرڈ انڈر19 بھی ٹوٹنہم کے ہاتھوں نہ بچ سکی

اینفیلڈ: ریئل میڈرڈ کی سینیئر ٹیم کے ساتھ ساتھ یوتھ لیگ مقابلوں میںرئیل میڈرڈ کی انڈر19ٹیم بھی ٹوٹنہم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئی اور 2-3سے میچ ہار گئی۔ یہ میچ بھی ٹوٹنہم کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا لیکن مہمان ٹیم برتری حاصل کرنے کے باوجود خود کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ٹوٹنہم انڈر 19 ٹیم یورپ کے یوتھ لیگ مقابلوں کے دوران ہسپانوی کلب کو 2کے مقابلے میں3گول سے شکست دے دی۔سیزر گیلبرٹ نے ریئل میڈرڈ کو برتری دلائی تھی لیکن انگلش کلب نے جلد میچ برابر کرنے کے بعدمقابلہ 2-1بھی کر دیا ۔ ریئل میڈرڈ نے دوسرا گول کرکے میچ برابر کیا لیکن ٹوٹنہم نے آخری منٹوں تیسرا گول کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی اور سینیئر ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہسپانوی حریف کلب کو ناکامی سے دوچار کردیا۔

شیئر: