Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم جرمنی میں

جدہ ۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میریکل نے سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم کو نئی ایجاد پر خراج تحسین پیش کر دیا۔کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے تعلیمی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمود الاحوَل کی زیر قیادت جرمنی پہنچی ہوئی ہے ۔ یہ ٹیم جدہ میں ون ڈے آپریشن میں نام پیدا کئے ہوئے ہے ۔ اس کی بدولت مریض کو آپریشن کے بعد اسپتال میں کئی روز رہنے کی زحمت نہیں ہوتی ۔ آپریشن کے فوراً بعد ہی اسے فارغ کر دیا جاتا ہے ۔ یہ ٹیم ’’ابرۃ فدا‘‘ استعمال کر کے آپریشن کرتی ہے ۔ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نے ایجاد کا پروا نہ جاری کیا ہے ۔ یہ ایجاد ڈاکٹر عبدالکریم رضا فدا کی ہے ۔انہی کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے ۔ 
 

شیئر: