Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات دور کرینگے ،طلال چوہدری

  اسلام آباد... وزیرمملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام تحفظات اور اعتراضات دور کرے گی۔اتوارکوایک بےان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے انکی رائے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو اگلے عام اتنخابات کے انعقاد میں کسی تاخیر کا باعث بن سکتا ہو۔
 

شیئر: