Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریا کی شوٹنگ کےدوران حادثہ، اسسٹنٹ زخمی

 
 
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نئی فلم ' فینے خان ' کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر حادثے میں خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہوگئی ہیں ۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق فلم ایشوریا رائے فلم فینے خان' کے سیٹ پر ایک سین فلمبند کروارہی تھیں جسمیں انھیں سڑک پر ٹریفک کےدوران ان کا ایک سین عکسبند کیاجارہاتھا اسی دوران سڑک پر موجود ایک موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہوگئ ہیں ۔بتایاجارہاہے کہ متاثرہ خاتون سڑک پر واکی ٹاکی کےساتھ ٹیم کو ہدایات دے رہی تھیں کہ کانوں میں ہیڈفون لگے ہونے پر قریب آنےوالی موٹرسائیکل کی آواز نا سن سکیں اور ٹکر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ فلمسازوں کا کہنا ہے خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو کئی چوٹیں آئی ہیں جبکہ موٹرسائیکل سوار شخص کیخلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔
 

شیئر: