Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکن وزارت داخلہ کی اجازت لے کر گھر خرید سکتے ہیں، ماہرین قانون

ریاض..... سعودی قوانین املاک کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکی رہائش کیلئے مکان خرید سکتے ہیں اس کے لئے انہیں وزارت داخلہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مملکت میں غیر مقیم پردیسی کسی بھی شکل میں جائداد خریدنے کا مجاز نہیں البتہ ورثے کی بنیاد پر جائداد کا مالک بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار کو مشروط طریقے سے مکان اور پلاٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اگر سرمایہ کار کسی پیشے یا تجارت یا صنعت کے حوالے سے اجازت نامہ حاصل کئے ہوئے ہو اور اس کام کیلئے جائداد کا حصول درکار ہو تو ایسی حالت میں غیر ملکی سرمایہ کار اپنی رہائش اور اپنے کارکنان کی رہائش کیلئے مکان، عمارت خرید سکتا ہے۔ اسے متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اگر پہلے ہی سے اجازت نامے میں عمارتوں یا زمینیں خریدنے کی منظوری ملی ہوئی ہو تو ایسی حالت میں غیر ملکی سرمایہ کار زمینیں خریدنے، فروخت کرنے ، کرائے پر لینے دینے کا مجاز ہوگا۔ اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ مجموعی لاگت 30 ملین ریال سے کم نہ ہو۔ 

شیئر: