Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  اسلام آباد... احتساب عدالت نے نواز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوپہر 3بجے سنایا جائے گا۔ شریف خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسزکو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر بحث کی گئی۔ خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لئے۔ خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ تینوں کیسز کا دفاع اور گواہان ایک جیسے ہیں۔تینوں ریفرنسز کو اکٹھا کرکے ایک مقدمہ اور ایک ہی ٹرائل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک ریفرنس کے بعد دوسرے ریفرنس میں گواہ کو وکیل کے سوالات کا اندازہ ہوجائے گا۔ایک ہی گواہ سے مختلف ریفرنسز میں بیان قلمبند کیا گیا تو گواہ کو وقت مل جائے گااور وہ اپنا بیان بدل سکتا ہے۔ احتساب عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ریفرنسز کو یکجا کرکے کارروائی آگے بڑھائے۔خواجہ حارث نے کہا کہ نیٹو کنٹینرز کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے49 ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔جوائنٹ ٹرائل کا مطلب ہے کہ ریفرنسزاکٹھا کرکے ایک فرد جرم عائد کی جائے۔

شیئر: