Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرڈائز لیکس ،اسٹیٹ بینک نے بھی تحقیقات شروع کردی

کراچی ... گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پیراڈائز لیکس پر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ لیکس میں شامل 135 پاکستانیوں کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ میڈیا میں جن سرمایہ کاروں کے نام آئے ہیں انکا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ اگر بیرون ملک پاکستانیوں نے پیراڈائز لیکس میں باہر سے سرمایہ کاری کی ہوگی تووہ بھی سامنے آجائے گی۔ ترجمان ایف بی آر نے بھی کہا ہے کہ پیراڈائز لیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد اس میں شامل پاکستانیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ لیکس میں شامل معروف شخصیات کی معلومات جمع کرنا آسان ہے لیکن غیر معروف لوگوں کی معلو مات جمع کرنے میں وقت لگے گا۔ ٹیکس حکام کے لئے اصل چیلنج ان افراد کے اثاثہ جات کی تفصیل حاصل کرنا ہے جو لیکس میں نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے پانامہ لیکس میں بھی کئی ممالک سے تفصیل حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا لیکن کسی ملک کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیراڈائز پیپرز میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور ایاز خان نیازی سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

شیئر: