Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور نیپال میں ریلوے لائن بچھانے کیلئے بات چیت

کھٹمنڈو ۔ ۔۔ چین اور نیپال کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کیلئے دونوں ملکوں کے حکام کے مابین باضابطہ بات چیت کا آغاز ہوگیا۔ چین کی حکومت کے ’’ون بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں چین اور نیپال کے حکام نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کو چین کے علاقے کیرانگ سے ریلوے لائن جوڑنے بات چیت شروع کردی ہے۔ چین کا وفد جمعہ کو نیپال میں مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوششوں کے طور پر سائٹ کا دورہ کرے گا۔ چین کی حکومت منصوبے کی فزیبلٹی کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔ کھٹمنڈو اور کیرانگ کے درمیان ریلوے لائن کا فاصلہ 174 کلومیٹر ہے۔ 
 
 
 

شیئر: