Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین نے بدعنوانوں کے کالے دھن کو سفید کر کے بے تحاشہ دولت کمائی

ریاض.... معروف سعودی قلمکار سعد الدوسری نے واضح کیا ہے کہ دسیوں ملازمین اور شہری بدعنوانوں کے کالے دھن کو سفید بنانے میں ملوث ہیں۔ انہو ںنے کالے دھن کو سفید کر کے بے تحاشہ دولت کمائی۔ الدوسری نے توجہ دلائی کے بعض صحافیوں نے بدعنوانی میں ملوث شخصیات کو سعودی رائے عامہ پر تھوپنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہو ںنے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ سعودی وزارت داخلہ نے حال ہی میں سعودی فرانسی بینک میں غبن کے واقعات کو طشت ازبام کر کے دراصل تمام بینکوں میں بدعنوانی کی کتاب کا سرورق دکھایا ہے۔ الدوسری نے کہا کہ بدعنوان عناصر نے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے بینکوں کے کارندوں اور مقامی شہریوں سے استفادہ کیا۔ ان لوگوں نے بنیادی طور پر درمیانے طبقے میں بڑی دراڑ پیدا کر دی او رمعاشرے کی معیشت کو تباہ کر ڈالا۔ الدوسری نے اپنی تحریر ختم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مقامی شہری اور متعدد صحافی زیرحراست افراد میں سے ایک کے دفتر پر چھائی بدعنوانی کا ذکر اونچی آواز میں کر رہے تھے تا ہم ان کی بات نظرانداز کی جاتی رہی۔ اس سے ہمیں سبق لینا ہوگا۔ 

شیئر: