Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ میں تین نئی اینی میٹڈ فلموں کی جھلکیاں

شائستہ جلیل۔کراچی
حال ہی میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری کی تین نئی اینیمیٹڈ فلموں کی تازہ ترین جھلکیوں کی وڈیوز منظرعام پر آئی ہیں جن میں شرلاک نومز ' ،پیٹر ریبٹ  اور 'سلائے کوپر ' ہالی وو سینما کی نئی اینیمیٹڈ فلمیں ہیں۔
شرلوک نومز ، کارٹون کرداروں پر مبنی ایک مزاح سے بھرپور فلم ہے۔ یہ 2011 میں ریلیز ہونےوالی فلم ' نومیو جولیٹ کی دوسری سیکوئل فلم ہے  جسے اسی انداز میں کامیڈی سے بھرے ڈائیلاگ کےساتھ پیش کیاجارہاہے۔ شرلوک نومز کے کارٹون کرداروں میں ہالی وڈ انڈسٹری کے نامی گرامی اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے جس میں میک اوے،جانی ڈیپ سمیت دیگر اداکاروں کی  بیک گراونڈ آوازوں نے فلم میں حقیقت کا رنگ بھردیاہے۔
انڈسٹری کی دوسری اینیمیٹڈ فلم ' پیٹر ریبٹ ہے جسمیں اینیمیٹڈ خرگوش  کےکردار کاکارٹون فلم کا مرکزی کردار ہے۔  یہ کردار چھوٹے بچوں کی کہانیوں سے ماخوذ ہے جس میں وہ اپنی شرارتی ادائوں سے بچوں کو ایک مثبت پیغام پہنچاتاہے ۔ اینیمیٹڈ کارٹون کرداروں کی اس فلم میں بھی مشہور اداکاروں کی آوازوں کو شامل کیاگیاہے ۔اسی طرز کی  تیسری فلم  سلائے کوپرہے  جسے فلمساز کیون منرو کی ہدایتکاری میں پیش کیاجارہاہے۔ سلائے کوپر  کی کہانی  کچھوے، لومڑ اور گینڈے کے کرداروں کے گروپ کی کہانی ہے جو نت نئے طریقوں سے چیزیں چرانا چاہتے ہیں ۔اس دوران انہیں کئی بڑے خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،پولیس ہمیشہ ان کے تعاقب میں رہتی ہے۔
اینیمیٹڈ فلمیں دیکھنے کا ذوق رکھنے افراد کیلئے خبر ہے کہ یہ تینوں نئی فلمیں اگلے برس ریلیز کی جائیں گی۔ ان فلموں کے پہلے ٹریلر کی وڈیوز سامنے آتے ہی کافی مقبو ل ہورہی ہیں۔
 

شیئر: