Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقرن پولیس نے 10غیر قانونی تارکین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

بلقرن۔۔۔ بلقرن پولیس نے 10نامعلوم تارکین کو اسمگل کرنے کی سعودی شہری کی کوشش ناکام بنا دی۔   پولیس کے گشتی دستے نے ایک گاڑی پر سوار افراد پر شبہ ہونے پر ڈرائیور کو رکنے کا حکم دیا تھا تا ہم وہ سنی ان سنی کر کے بلقرن میں عقبہ شعف کے راستے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے تعاقب او رپھر ناکہ بندی کر کے اسے روک لیا۔ گاڑی کا مالک سعودی تھا جس نے غیر قانونی تارکین کو مطلوبہ مقام پہنچانے کیلئے ان سے رقم لی تھی۔ 
 

شیئر: