Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں اسموگ،تعمیراتی کاموں پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔قومی دارالخلافہ دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کے پیش نظر نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی) نے دہلی اور قومی خطہ دارالحکومت میں14نومبر تک تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی عائد کر دی۔حالات پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام نہ کرنے پر دہلی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈز کو لتاڑتے ہوئے این جی ٹی چیئرمین سوتنتر کمار کی سربراہی والی ایک بنچ نے حکم جاری کیا کہ پورے دہلی شہر اور این سی آر میں تمام تعمیری سرگرمیوں پر پابندی عائد کیجاتی ہے۔کوئی بھی فرد خواہ وہ پرائیویٹ ہو یا سرکاری تعمیراتی کام نہیں کریگا۔ٹریبونل نے ریت اور سیمنٹ جیسے تعمیراتی مال سے بھرے ٹرکوں کی بھی دہلی میں داخلے پر پابندی لگا دی۔علاوہ ازیں اس نے اترپردیش، ہریانہ ،پنجاب اور راجستھان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ فصل کی تلچھٹ نہیں جلائی جائیگی ۔ اس نے ان ریاستوں کی حکومتوں سے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو مناسب مراعات بہم پہنچائے۔
 
 

شیئر: