Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنام میں ”محبت نامے“ اوردلگداز تحریروں کی فروخت

 ہنوئی .... ویتنام کے پرانے اور مشہور بازار اولڈ فلیم مارکیٹ کو دل زدگان کیلئے بڑا سہارا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں محبت کرنے والے ایسے لوگوں کے محبت نامے اور دوسری اشیاءفروخت ہوتی ہیں جن کی محبت ناکام ہوگئی۔ فروخت کیلئے رکھی جانے والی چیزوں میں اچھے دنوں کی یادگار سمجھی جانے والی ان چیزوں کو بھی رکھا جاتا ہے جنہیں تحفے کے طورپر لوگ ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔ ایسی چیزوں میں کینڈلز یا پرفیوم اور ملبوسات شامل ہوتے ہیں اور محبت پر یقین رکھنے والوں کی بڑی تعداد انہیں” تبرک“ کے طور پر خریدتی ہے۔ ایسی چیزوں کی خرید و فروخت کیلئے محبت میں ناکام ہوجانے والے افراد اس جگہ مہینے میں ایکبار یہاں ضرورجمع ہوتے ہیں اور اس دن یہ لوگ اپنی داستان غم بھی ایک دوسرے کو سناتے ہیں۔ یہ لوگ انتہائی غمزہ حالت میں بیٹھے غم کی کہانیاں او راپنی ردوداد سناتے وقت تصویری عبرت بن جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ سابقہ محبتوں کی یادگار چیزیں عاشقوں کیلئے بیحد اہم ہوتی ہیں مگر یہ لوگ ان یادگاروں کوبھی کاروباری چیز بنادیتے ہیں۔

شیئر: