Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کلبھوشن سے اہلیہ کی ملاقات کرانے کو تیار

  اسلام آباد...پاکستان نے نئی دہلی کو را کے گرفتار افسرکلبھوشن یادو سے اہلیہ کی ملاقات کرانے کی پیش کش کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے انسانی بنیادوں پر کلبھوشن اور ان کی اہلیہ کی ملاقات کا انتظام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کرائی جائے گی۔

شیئر: