Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں ایران کی سرگرمیاں مجرمانہ ہیں، اسلامی تنظیمیں

مکہ مکرمہ ..... رابطہ عالمی اسلامی نے واضح کیا ہے کہ خطے میں ایران کی سرگرمیاں یمن اور لبنان میں فرقہ وارانہ فتنے بھڑکانہ مجرمانہ عمل ہیں۔ دنیابھر میں موجود اسلامی تنظیموں ، اداروں اور اکیڈمیوں نے ایرانی سرگرمیوں کی مذمت پر مشتمل خطوط تحریر کئے ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر کے توجہ دلائی کہ تمام اسلامی تنظیمیں سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے ان تمام اقدامات کی مکمل حامی ہیں جو وہ یمن میں فرقہ وارانہ ایرانی فتنے کو لگام لگانے کیلئے کر رہا ہے۔ ایران ہی یمن میں جنگ کی آگ بھڑکائے ہوئے ہے۔ رابطے نے واضح کیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر پے در پے حملے خصوصاً دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ حوثیوں کی مایوسی کا مظہر ہے۔ رابطے کا کہنا ہے کہ ایران کی شہ پر حوثی 45لاکھ سے زیادہ یمنی بچوں کو تعلیم سے محروم کئے ہوئے ہیں۔ تعلیم کا سارا بجٹ جنگی کارروائیوں میں جھونکے ہوئے ہیں۔ یمنی بچوں کو زبردستی محاذ جنگ پر بھیجنے کا جرم بھی کر رہے ہیں۔ حوثی باغی مظلوم اور مجبور یمنیوں کے لئے بھیجا جانیوالا امدادی سامان لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ 65جہاز، 124قافلے، 628ٹرک اور 5500راشن کے تھیلے اور 6000بنیادی اشیاءلوٹنے کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔

شیئر: