Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپوکراچی 2017 مملکت کے تاجروں کے لئے مفید ثابت ہو گی ، الزھرانی

نمائش میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے تاجراور صنعت کار شرکت کر رہے ہیں 
کراچی ( یوسف بلوچ ) سعودی تاجروں کا کہنا ہے کہ " ایکسپوکراچی 2017 " مملکت کے تاجروں کےلئے کافی مفید ثابت ہو گی ۔ نمائش میں رکھی جانے والی پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب درآمد سے تاجروں کو کافی منافع حاصل ہو گا ۔ ایکسپوکراچی 2017 میں اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی تاجر الزھرانی نے مزید کہا کہ نمائش میں مثالی پاکستانی مصنوعات دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔ مصنوعات مثالی ہیں جن کی مملکت میں کافی طلب ہے ۔ ایکسپوکراچی 2017 میں سعودی عرب سمیت متعددممالک کے تاجر اور کمپنیوں نے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔ نمائش میں فرنیچر ، گارمنٹس ، لیدر گارمنٹس ، ہینڈی کرافٹس ، سامان آرائش ، لکڑی کی مصنوعات ، سونے کے زیورات ، کے علاوہ دیگر بے شمار اشیاءکے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ نمائش میں پاکستان کی نمائندہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن کی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر معروف ہیں ۔گزشتہ برس لگنے والی نمائش بھی غیر معمولی طور پر کامیاب رہی تھی جس میں 77 ممالک سے مندوبین اور تاجروں نے شرکت کی ۔ نمائش کے منتظمین نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس نمائش میں 22000 سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 1100 تجاری معاہدے جن کی مالیت 1.2 ارب ڈالر سے زائد تھی کئے گئے ۔ 

شیئر: