Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راستہ بند کرنے پر انتباہ

ریاض ....محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ پھنسی ہوئی گاڑیوں کے نکلنے کیلئے موجود راستے کو بند کرنے کے سنگین نتائج مرتب ہونگے۔ یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ اس سے ڈرائیوروں کو تو پریشانی ہوگی ہی، یہ ٹریفک خلاف ورزی بھی شمار کی جائیگی۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ آپ اپنے مفاد کے چکر میں سڑک پر موجود دوسرے لوگوں کا راستہ بند کرنے کی کوشش نہ کریں۔

شیئر: