Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی المستقبل محاذ نے ایرانی مداخلت کو مسترد کردیا

بیروت.... لبنان کے” المستقبل“ پارلیمانی محاذ نے سعودی عرب اور اسکے قائدین کے خلاف اپنے یہاں جاری ابلاغی مہم کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ قومی استحکام کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ پارلیمانی محاذالمستقبل کے رہنماﺅں نے سعودی عرب کے ساتھ لبنان کے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم بتاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سعد الحریری اورمملکت کےخلاف فضول گوئی کو مسترد کرتے ہیں۔ المستقبل محاذ کے رہنماﺅں نے فواد السنیورہ کے زیر صدارت بیت الوسط میں ہنگامی اجلاس کرکے لبنان کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔
 

شیئر: