Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: ویمنز ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کی فیصلہ کن برتری

 
شارجہ :نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 42 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ 127 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 84 رنز بنا کر تھک گئی۔ نیوزی لینڈ کی بولر ہیناں رو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سوزی بیٹس کو 65 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ شارجہ کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ کپتان سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 65 رنز بنائے۔ نیتالیہ پرویز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 84 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان 23 ، سدرہ امین 16 اور سدرہ نواز 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ہیناں رو نے 3 جبکہ ایمیلا کر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی سیریز میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔

شیئر: