Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور کی پاکستان دیکھنے کی شدید خواہش

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور نے پاکستان جانے کی شدید خواہش کا اظہار کردیاہے ۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ مرنے سے قبل ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہے ہیں  اور اپنے بچوں کو اپنے آباو اجداد کی جگہیں دکھانا چاہتاہوں'۔ رشی کپور کا مزید کہنا ہے کہ میں 65 برس کا ہوگیا ہوں  اور مرنے سے قبل پاکستان دیکھنے کا خواہشمند ہوں'۔ رشی کپور نے اپنے اس خواہش کا اظہار مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق عبداللہ کے ایک بیان پرٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا جسمیں فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرہندوستان کا جبکہ آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ ہےکو پاکستان میں ہی رہے گا۔واضح رہے کہ رشی کپور کے دادا پردادا کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے  اداکار پرتھوی راج کپور' بالی ووڈ کپور خاندان  کے پہلے فرد تھے جنھوں نے  انڈسٹری  میں اداکاری کی شروعات کی تھی پاکستان و ہندوستان کی تقسیم کے دوران کپور خاندان ہندوستان منتقل ہوگیاتھا۔

شیئر: