Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66.3 ہزار غیر ملکی بیروزگار ہوگئے، محکمہ شماریات

 ریاض.... 2017 ء کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب میں بیروزگار غیر ملکیوں کی تعداد 66.3 ہزار تک پہنچ گئی۔ 3 ماہ میں 13.2 کا اضافہ ہوا۔ یہ مملکت میں کل بیروزگاروں کا 8.3 فیصد ہیں۔ محکمہ شماریات سے ملنے والے اعدادوشمار کے بموجب ماہرین اقتصاد کا کہنا ہے کہ مملکت میں مجموعی طور پر 802 ہزار بیروزگار ہیں ۔ان میں 736.3 ہزار سعودی ہیں ان کا تناسب 91.7 فیصد ہے۔ یہ اعدادوشمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں متعدد ملازمتوں کی سعودائزیشن کی نئی اسکیمیں پیش کررہا ہے۔ غیر ملکی کارکنان میں بیروزگاری کی وجہ یہ ہے کہ 2017 ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران 61.5 ہزار غیر ملکی ملازمتوں سے یکایک محروم ہوگئے۔

شیئر: