Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق، کویت اور سعودی عرب میں زلزلہ

ریاض ..... عراق، کویت اور سعودی عرب کے بعض مقامات پر اتوار او رپیر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عراق سے ہولناک زلزلے کی اطلاع ملی ہے۔ اربیل سمیت کئی عراقی شہر لرز اٹھے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ رات گئے اطلاعات کے مطابق عراق میں 6افراد زلزلے سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہزاروں دیہات متاثر ہوئے ۔ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ ادھرسعودی عرب کی کمشنریوں حفر الباطن، بریدہ اور عنیزہ کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے رات کو 9بجکر 30منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عراق میں زلزلے کی شدت 7.2تھی۔ مملکت کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کے باشندوں نے بھی جھٹکے محسوس کئے۔کویت میں زلزلہ ریکارڈ کرنے والے قومی ادارے نے اطلاع دی کہ کویت کے شمالی علاقے اور عراق کے الفاﺅ علاقے کے مغرب میں 4.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا۔ اس کا مرکز کویت شہر سے 80کلو میٹر دور اور 20کلو میٹر زیر زمین تھا۔ پہلی مرتبہ زلزلے کی شدت 2.1، دوسری مرتبہ 2.6 کی شدت ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے آتے ہی کویتی شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کویتیوں نے پہلی مرتبہ ایسے خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ کویتی خاتون بداد المزید نے بتایا کہ اسے زلزلے سے کوئی خوف تو نہیں ہوا البتہ گھر کے پارک میں کھیلنے والے بچوں کی اسے فکر ہوگئی تھی ۔ وہ بھاگ کر انکے پاس پہنچی اورانہیں عمارت سے دور لے گئی۔ یرموک علاقے کے ایک باشندے احمد الکوح نے واضح کیا کہ زلزلے کاسلسلہ چند سیکنڈ تک جاری رہا۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی زلزلہ آتے ہی سڑکوں پر نکل آئے۔ بغداد، بصرہ اور کرکوک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شیئر: