Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ارکان میں معلوماتی پیکیج تقسیم

پاکستان میں ذرائع ابلاغ مثبت کردار ادا کریں، ڈاکٹر بلال احمد کا خطاب
ریاض (جاوید اقبال) سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر بلال احمد نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ارکان میں تنظیم کے صدر بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے ارسال کئے گئے معلوماتی پیکیج تقسیم کئے۔ اس موقع پر سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز عبدالشکور شیخ اور محمود لطیف کے علاوہ اوپیک کے ارکان زاہد لطیف سندھو، ناصر محمود آرائیں، غلام قادر ملاح، عبدالمجید شاہ، بیگم تسنیم امجد، محمود الحق ڈوگر، چوہدری عمران اور پروفیسر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلال احمد نے اوپیک کے ارکان پر زور دیا کہ وہ مملکت میں مقیم اپنے ہموطنوں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے امور سے سفارتخانے کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ نومبر کے اواخر میں پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس پاکستان میں ہوگا جس میں متعدد تجارتی اور سیاسی سمجھوتے طے پائیں گے۔ ڈاکٹر بلال احمد نے واضح کیا کہ ذرائع ابلاغ کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا چاہیئے ۔ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں۔ قبل ازیں عبدالشکور شیخ نے اوپیک کی تشکیل میں چیئرمین ڈاکٹر امجد ملک کے فعال کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے سفارتخانے کے مجوزہ تمام افراد کو تنظیم کی رکنیت دے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانے کی وساطت سے 30 ارکان کا مملکت سے انتخاب مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ محمود لطیف نے سفارتخانے میں مددکیلئے آنے والے ہموطنوں کے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ صرف ان کے ہموطن نہیں بلکہ دوسری قومیتوں کے تارکین بھی مملکت کو الوداع کہہ رہے تھے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریاض میں مقیم اوپیک کے ارکان سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں رہ کر امور کے حل میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ 

شیئر: