Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں ہلاک کئے جانے والے ایشیائی کے سعودی قاتل گرفتار

تبوک.... ریاض پولیس نے ایشیائی شہری کو قتل کرکے جنگل میں پھینک دینے والے 2سعودی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔ تبوک پولیس کے عہدیدار نے واضح کیا کہ 5صفر 1439ھ کو رپورٹ ملی تھی کہ تبوک کے ایک صحرائی مقام پر نامعلوم زخمی شخص ملا تھا۔ سر میں زخم کے نشانات تھے۔ اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ایشیائی تھا اور عمر کے چوتھے عشرے میں تھا۔ جسمانی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث پوچھ گچھ ممکن نہیں تھی۔ 3دن بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ پولیس نے قیاس آرائی کی بنیاد پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ دونوں مقامی شہری ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دونوں نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاجائیگا۔

شیئر: