Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ، اسٹریٹ کرائمز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی ...سندھ ایپکس کمیٹی نے اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف بڑے آپریشن کے منظوری دیدی ۔ مدارس کے حوالے سے قانون سازی اور ہائی پروفائل مقدمات بدین منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ سائبر کرائم کے لئے پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے امن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی کی سیاست پر کوئی اعتراض نہیں مگر کسی کو بھی انتشار اور افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ا سٹریٹ کریمنلز سے نجات دلائیں گے۔ڈی رینجرز سندھ کے اجلاس کو بریفنگ دی۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ 25 لاکھ افغان، برمی، بنگالی اور بہاری یہاں مقیم ہیں جو اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کرے اور درخواست کی جائے کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے عدالتیں بنا ئی جائیں۔اجلاس میں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زمینوں پر قبضے کے دھندے میں دہشتگرد، منظم جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں۔ اس مکروہ کاروبار سے حاصل ہونے والا پیسہ دہشتگردی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلی ٰ سندھ نے کہا کہ اگران غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے لئے سندھ پولیس کو اگر اختیار دیا جائے گا تو غیر قانونی تارکین وطن سے جان چھڑائی جاسکتی ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بہت سے غیر قانونی تارکین وطن دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث پائے گئے، انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: