Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد الحریری پیرس پہنچ گئے، فرانسیسی صدر سے ملاقات

 پیرس.... لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری ہفتہ کو پیرس پہنچ گئے۔ الیزے میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ان کا استقبال کیا۔ وہ جمعہ کی شب ریاض سے پیر س روانہ ہوئے تھے۔ لبنانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ سعد الحریری نے پیر س پہنچ کر لبنانی صدر میشل عون سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اپنی خیریت کی اطلاع دی۔ وہ بدھ کو لبنان کے یوم آزادی میں شرکت کرنے بیروت پہنچیں گے۔ قبل ازیں سعد الحریری نے ٹوئٹر پر اپنی اکاﺅنٹ میں تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور پیرس جانے کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہورہے ہیں۔ 
 

شیئر: