جدہ کے رہائشی خبردار، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی

جدہ: محکمہ شہری دفاع نے جدہ ، رابغ اور اللیث کے رہائشیوں کو خبر دار کیا ہے کہ کل پیر سےگرج چمک کے ساتھ بارش، دھول اور تیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔ غیر یقینی موسم پیر سے بدھ کی صبح تک رہے گا۔ اس دوران مکہ مکرمہ ریجن اور خاص طور پر اس کے ساحلی علاقے جدہ ، رابغ اور اللیث سب سے زیادہ متاثر رہیں گے۔ 
مزید پڑھیں:جدہ میں پیر کو بارش کا امکان
دوسری طرف بارش اور گرد وغبار کے طوفان کے باعث غیر یقینی موسم میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مکہ مکرمہ ریجن شہری دفاع کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش ، سیلاب اور نکاسی کے مسائل سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: 48گھنٹوں بعد بارش کا سلسلہ متوقع
 

شیئر: