Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کے امام و خطیب سبکدوش

عسیر .... خمیس مشیط کی بڑی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ احمد الحوشی کو امامت و خطابت سے سبکدوش کردیا گیا۔ وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ الحکمی نے سبق کو بتایا کہ علیحدگی کا فیصلہ مفاد عامہ کے تحت کیاگیا ہے۔الحکمی نے بتایا کہ شیخ الحوشی نے برطرفی کے فیصلے کو بررضا و رغبت قبول کرلیا۔ الحکمی نے بتایا کہ شیخ محمد بن علی حصان کو فرض نمازوں کا امام اور ڈاکٹر فہد القحطانی کو جمعہ کا خطیب مقرر کردیا گیا۔
 

شیئر: