Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی جہت صحیح ہے، 72فیصد شہری

تبوک .... فرانس کی ریسرچ کمپنی ایکسس نے تازہ ترین عالمی جائزے میں واضح کیا ہے کہ 72فیصد سعودی شہری تسلیم کررہے ہیں کہ انکا ملک صحیح جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔کمپنی کے جائزے کا عنوان تھا ”دنیا کو کس بات پر تشویش ہے؟“۔26ممالک کے شہریوں سے اس سوال کا جواب انٹرنیٹ کے ذریعے دریافت کیا گیا تھا۔ 26ممالک کے 60فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انکے ممالک غلط راستے پر چل رہے ہیں ۔3ممالک سعودی عرب، چین اور ہندوستان کے شہریوں کا کہناہے کہ ہمارا ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔43فیصد سعودیوں کی نظر میں بےروزگاری تشویش کا باعث ہے۔انکی نظر میں انتہا پسندی دوسرا بڑا مسئلہ ہے جبکہ ٹیکس،بدعنوانی اور غربت کا نمبر انکے بعد آتا ہے۔ دنیا بھر کے 36فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ بےروزگاری پہلا مسئلہ ہے پھر بدعنوانی، غربت، سماجی عدم مساوات، تشدد، جرائم اورصحت نگہداشت کا نمبر آتا ہے۔
 

شیئر: