Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی نماز جناز

پشاور/راولپنڈی.. پشاور میں خود کش حملے میں جا ں بحق ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔ ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی حیات آباد پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

شیئر: