Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کےلئے مخصوص جگہوں پر گاڑی پارک نہ کیجائے ، ادارہ ٹریفک

 طائف .... ٹریفک پولیس نے معذور افراد کےلئے مخصوص مقامات پر پارک کی گئی 14 گاڑیاں اپنی تحویل میں لیکر مالکان کے خلاف جرمانے عائد کر دیئے ۔ سبق نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ریجنل ٹریفک پولیس ڈائریکٹر کرنل یحیی العقیل نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر بنائے گئے ایسے پارکنگ ائیریا جو معذوروں کےلئے مخصوص ہوتے ہیں وہاں عام افراد کو گاڑیاں پارک کرنا منع ہے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 14 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں جن کے مالکان کے خلاف چالان بھی کاٹے گئے ۔ واضح رہے ڈائریکٹر جنرل ٹریفک پولیس بریگیڈ یئر جنرل محمد البسامی کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ معذور افراد کےلئے مخصوص مقامات پر دیگر افراد گاڑیاں پارک نہ کریں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ قانون پر عمل درآمد کرنے کےلئے ٹریفک پولیس موبائل یونٹس شہرکی مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر بنائی گئی مخصوصی پارکنگ کی نگرانی کرتے رہتے ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے ۔ 
 

شیئر: