Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑ سے گاڑی پھسلنے پر خاندان ہلاک

جازان .... مشرقی جازان کی الدائر بنی مالک کمشنری کے الحشر پہاڑ پر ہیبت ناک حادثے نے پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔ ایک ہی خاندان کے5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پہاڑ کے بالائی علاقے سے نیچے اترتے وقت بارش کے باعث گاڑی پھسل گئی تھی۔ اس میں موجود خاندان کا سربراہ ، اسکی بیوی ، ماں اور 2بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبل الحشر کے متعدد باشندوں نے شکایت کی تھی کہ پہاڑی راستہ نہایت خراب ہے اور پُرخطر بن چکا ہے۔ اصلاح نہ کی گئی توراستہ روزانہ اسی قسم کے حادثات کا باعث بنتا رہیگا۔

شیئر: