Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجرنگ دل لیڈر کے قاتل گرفتار

کانپور۔۔۔۔۔اترپردیش کے کانپور میں بجرنگ دل لیڈر کے قتل کے سلسلے میں نامزد 5افراد میں سے ایک خاتون سمیت 4کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش نے بتایا کہ بجرنگ دل کے سابق ضلع کنوینر وجے یادو کا کل رات سول لائن علاقے میں دھار دار ہتھیاروں سے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے نزاعی بیان کی بنیاد پر وجے کے بھائی ونے جھا اور ونود جھا سمیت 5افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ پیسے کے لین دین کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل جھاکو گولی مارنے کے الزام میں وجے یادو جیل بھی گیا تھا ۔اس کے جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی جھا کے گھر والے اسے تلاش کررہے تھے۔

شیئر: