’’پدماوتی‘‘کے خلاف انتہا پسندوں کا احتجاج ،سینما پر حملہ
فلم ’’پدماوتی‘‘کے خلاف احتجاج کرنے والےہندو انتہا پسندوںنے ایک سینما گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انتہاپسندوں کو منتشر کردیا۔ہریانہ اور راجستھان میں میوار ریجنل جنرل اسمبلی اور انتہا پسند ہندوتنظیم کی کال پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔اس موقع پر منڈل اور ہامیراہ گڑھ سمیت کئی علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بھیل واڑامیں کرنی سینا کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور فلم پر مکمل پابندی عائد کرنے کے نعرے بھی لگائے۔