Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر کا بک مارک فیچر آزمائشی طور پر شروع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بک مارک فیچر کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی ٹویٹ کو بک مارک کرنے یا بعد میں پڑھنے کے لئے محفوظ کر سکیں گے۔بک مارک کے آپشن کو صارف کے نیویگیشن مینو میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس نئے فیچر کو پہلے سیو فار لیٹر کا نام دیا گیا تھا تاہم اب اسے بک مارک کا نام دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوب نے نیا پنچ ٹو زوم فیچر متعارف کروا دیا
اس فیچر کے متعارف کروانے سے متعلق کمپنی نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ فیچر کب تمام صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے صارفین کے لئے متعارف کروا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:آئی فون ایکس صارفین کیلئے 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف
 
 
 
 

شیئر: