Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بپی لہری بھی 65 کے ہوگئے

معروف ہندوستانی گلوکار و موسیقار بپی لہری 65 برس کے ہوگئے ہیں۔موسیقار بپی لہری نے لگ بھگ 650 بالی وڈ فلموں کیلئے گیت پیش کئے۔ ان کا فنی کرئیر 4 دہائیوں پر مشتمل ہے۔ بپی لہری بالی وڈ انڈسٹری میں ' بپی دا' کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔ وہ مشہور بنگالی گلوکار وں آپریش لہری کے بیٹے ہیں۔ بپی کو فلموں کے تمام طرز کے گیتوں پر عبور حاصل رہاہے۔ پاپ اور ڈانس گیتوں میں بپی لہری ک کی موسیقی اور آواز آج بھی بہترین تصور کئے جاتے ہیں۔ انہیں ہندوستان کا ' ڈسکو کنگ' مانا جاتاہے۔
 

شیئر: