Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان اور ذات برادری کی سیاست نے یوپی کو برباد کیا، یوگی

مہاراج گنج۔۔۔۔۔سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا نام لئے بغیر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ خاندانی اور ذات برادری کی سیاست نے ریاست کو ترقی سے دور کردیا۔ مقامی جی ایس وی ایس انٹر میڈیٹ کالج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ریاست کو خاندان اور ذات پات کی سیاست نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے اندر سیاست میں ترقی کا مرکز طالبعلموں ،مزدوروں اور کسانوں کو ہونا چاہئے ۔ حکومت نے ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔ حکومت بننے کے بعد سے ہی معاشرے کے ہر طبقے کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کئے گئے۔ آج ریاست ترقی کی راہ پر گامز ن ہورہی ہے۔ شہروں میں بنیادی سہولیات بہتر ہونے کیلئے ضروری ہے کہ بلدیاتی بورڈ بھی بی جے پی کا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراج گنج کے ایک لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں۔ حکومت نے غریبوں کو مکان دینے کا آغاز کردیا ہے۔ 2019تک 24لاکھ مکانات غریبوں کو فراہم کئے جائیں گے۔

شیئر: