Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیاری گوشت کی کیا پہچان ہے ؟

اکثر گھروں میں ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ گوشت ضرور پکتا ہے . عام طور پر روز مرہ کی خوراک میں برائلر مرغی کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بکرے اور گائے کے گوشت سے نسبتاًسستا ہے ۔لیکن غذائیت کے لحاظ سے بہترین گوشت بکرے کا ہوتاہے ۔گوشت کا شمار مہنگی  غذاؤں میں ہوتا ہے لہٰذا اسکی خریداری میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
خراب  گوشت گہرے سرخ رنگ کا ،خشک،کھردرا اور سخت ہوتاہے ۔اس کی چربی نرم ہوتی ہے ۔اور ایسے گوشت سے ناگوار بو بھی آتی ہے ۔جبکہ معیاری گوشت رنگت میں چمکدار اور سرخی مائل ہوتا ہے ۔چھونے سے ملائم لگتاہے ۔چربی سفیدسخت اور آسانی سے ٹوٹنے والی اور غیر لچکدار ہوتی ہے ۔ریڑھ کی ہڈی سرخ اسفنجی اور قدرے لچکدار ہوتی ہے ۔یہ خصوصیات بکرے اور گائے دونوں کے گوشت میں ہوتی ہیں ۔
اسکے بعد گوشت کے انتخاب کا معاملہ رہ جاتا ہے ۔گوشت کے بعض حصے جلد گل جاتے ہیں اوربعض ذرا سخت ہوتے ہیں اور دیر میں گلتے ہیں ۔ گوشت کا انتخاب اپنی ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے. بند کا گوشت چانپ بنانے کے لیے ،ران روسٹ کرنے  اور دستی قیمہ بنانے ،پٹھ خشک سالن کے لیے اور گردن اور شانہ شوربے والا سالن بنانے کےلیے مفید ہوتے ہیں.
مزید پڑھیں:کہیں آپ وٹامنز کی کمی کا شکار تو نہیں؟

شیئر: