Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل پر’’ آدھار ‘‘لنک کرانے کے میسج سے ہوشیار!

نئی دہلی ۔ ۔۔۔۔حکومت نے عوام سے موبائل سم، بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر ذرائع کو آدھار سے لنک کرنے کیلئے کہا ہے حالانکہ اس کے نام پر لوگوں کو جعلسازی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بینک اکاؤنٹ ، موبائل سم، میچول فنڈ ، پین، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ڈی بی ٹی، ای پی ایف اکاؤنٹ وغیرہ کو لنک کرانے کیلئے متعلقہ انسٹیٹیوٹ جاکر آدھار کو لنک کرانے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ٹیلی کمیونیکیشن اور آپریٹر اور دیگر ایجنسیاں صارفین کو آگاہ کرچکی ہیں کہ فون پر کسی کو حساس معلومات یا نجی کوائف نہ بتائیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایل آئی سی کے پالیسی ہولڈرز کو ایس ایم ایس بھیجا جارہا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کو آدھار سے منسلک کرائیں۔ اس پر توجہ نہ دی جائے۔ای پی ایف کی ویب سائٹ www.epfindia.gov.inپر جائیں اور یہاں بائیں جانب دیئے گئے پیج پر Online Serviceوالے حصے پر جائیں جہاں e-KYC Portalنظر آئیگا، ا س پر کلک کریں،بعدمیں ایک نئی ونڈو کھل جائیگی۔ یہاں پر آپ کو LINK UAN AADHAARنظر آئیگا، اس پر کلک کریں ۔اس پر پیج کھل جائیگا جہاںپر آپ سے بعض ضروری معلومات مانگی جائیں گی۔ یہاں پر وہی موبائل نمبر ڈالیں جو یو اے این نمبر کے ساتھ رجسٹرہے۔ واضح ہو کہ جعلسازی سے بچانے کیلئے ریزروبینک نے ’’سنیں آر بی آئی کیا کہتا ہے ‘‘مہم کا آغاز کیا ہے۔

شیئر: