Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ ثنا ء میں کترینہ کیف کی جھلک

 بالی وڈ کی ” دنگل“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فاطمہ ثناءکو مداحوں نے اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دےدیا۔اداکارہ فاطمہ ثناءاپنی تصاویر اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں اور ان کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔حال ہی میں فاطمہ ثناءنے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیںجس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔اس تصویر پر جہاں متعدد مداحوں کی جانب سے لائیکس ملے، وہیں کچھ فینز نے تبصرے کئے کہ فاطمہ ثناءبالی وڈ کی دوسری کترینہ کیف ہیں جبکہ کچھ نے لکھا کہ فاطمہ ثناءمیں کترینہ کیف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی الوقت اداکارہ فاطمہ ثناءاپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔¾فلم میں ان کے ساتھ اہم کراداروں میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن شامل ہیں۔یہ فلم آئندہ برس 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 

شیئر: