Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش کیسے کریں ؟

صحت مند زندگی کے لیے بہترین خوراک ، وقت پر سونا اورجاگنا  اور ورزش کرنا نہایت اہم ہیں۔ اکثر خواتین وزن زیادہ ہونے کی پریشانی میں ورزش کو اپنا لیتی ہیں۔ ورزش بیزاری سے کیا جانے والا کام نہیں بلکہ اسے طرز زندگی کا حصہ سمجھ کر کرنا چاہیے اور اس سے بھر پور لطف اندوز ہونا  چاہیے۔
ورزش کرنے کے کچھ اصول ہیں جنہیں جاننا نہایت ضروری ہے۔ ورزش سے پہلے غذائیت حاصل کرنے کے اصول پر عمل کریں، ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے لازماً کوئی صحت بخش غذا لیں تاکہ آپ کو ورک آؤٹ کرنے سے پہلے بھرپور توانائی مل جائے۔ ورزش سے پہلے پھل ، کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین شیک اور پروٹین بار کا ستعمال بہتر ہے ۔

اسی طرح پانی کی کمی کے ساتھ ورزش نہ کریں۔ ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے دو سے 3 گلاس پانی لازماً پئیں۔ جو خواتین بغیر کچھ کھائے پیئے ورزش کرتی ہیں، انہیں ورزش کے بعد گیس کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ ورزش کے درست طریقے سے بھی واقفیت حاصل کریں۔ آغاز ایروبکس سے کریں اس کے بعد اسپلٹ اسکاٹ ، پش اپ ، سنگل آرم ڈم بیل رو ، منی بینڈ واک اور اینکل موبیلٹی ڈرل ترتیب وار کریں ۔

 

شیئر: