Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ہفتے کو لاہورمیں شہید میجراسحاق کے گھرگئے۔ اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن کے دفاع کے فرض کوپوراکرنے کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوان قربانیاں دے رہے۔ ہیں۔شہداءکی قربانیاں سنہری صفحات کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداءکی قربانیوں نے دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کومضبوط کیاہے۔ان قربانیوں سے ہماراعزم اور استقلال مزید مستحکم ہورہاہے۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردوں کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں اور نہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہماراعزم متزلزل ہوگا۔وطن عزیز میں ہرقیمت پردہشتگردی کوختم کریں گے۔اس موقع پر کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض بھی تھے۔
 

شیئر: