Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ 520رنز بنا کر ڈیکلیئر

  ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ نے  ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 520 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ٹام بلنڈل نے سنچری بنائی۔ ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 172 رنز درکار ہیں۔ شمرون ہیٹ میئر نے نصف سنچری بنائی۔ کریگ براتھویٹ 79 اور شائی ہوپ 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔  ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 447 رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 57 اور ٹرینٹ بولٹ 2 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔
مزید پڑھیں:سچن ٹنڈولکر کی پہچان، 10نمبر کی شرٹ کی ریٹائرمنٹ
دونوں بلے بازوں نے آخری وکٹ میں 78 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 520 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ نے 386 رنز کی برتری کے ساتھ 520رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے بلنڈل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بولٹ نے 18 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 172 رنز درکار ہیں۔ ہیٹمیئر 66 اور کیرن پاول 40 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کریگ براتھویٹ 79 اور شائی ہوپ 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں وکٹیں میٹ ہینری نے حاصل کیں۔ 

شیئر: