Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم حکمران امریکہ کو سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے روکیں، اشرفی

 لاہور ..... پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کو بیت المقدس منتقل کرنا عالمی امن کیلئے خطرناک ہو گا ۔ یہ بات انہوں نے علماء و مشائخ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا قاری ممتاز ربانی ، مولانا نائب خان ، مولانا محمد اشفاق پتافی نے بھی خطاب کیا۔ اشرفی نے امریکی صدر کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس میں منتقل کرنے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی صدر نے یہ غلطی کی تو یہ دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہو گا اور عالم اسلام کسی صورت قبول نہیں کرے گا ۔ امریکی حکومت اس قسم کی حرکتوں سے باز آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور مسلم حکمران امریکہ کو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے روکیں گے۔

شیئر: